لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا

منگل 26 ستمبر 2006 15:29

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26ستمبر2006 ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25انڈکس 30.11 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 4352.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 100کمپنیوں کا کاروبار ہواجن میں سے 29کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، 22کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 49کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل 2کروڑ 16لاکھ 67ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سے بینک الفلاح کے 52لاکھ 27ہزار 500 حصص، فوجی سیمنٹ کے 19لاکھ 94ہزار 500 حصص جبکہ ایم سی بی بینک کے 18لاکھ 90ہزار 700 حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کے حصص کی قیمت میں ہوا جو 2روپے 90پیسے بڑھ گئی اور سب سے زیادہ کمی آدم جی انشورنس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 5روپے 5پیسے کم ہوگئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں