پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں ڈینگی سے بچائو کے لیے اقدامات کا آغاز

تربیتی پروگرام میںاساتذہ کی بھرپو ر شمولیت پر پیف انتظامیہ پارٹنر سکول مالکان کی شکر گزار ہیں‘ عائشہ نعمان

جمعہ 20 جولائی 2018 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) حکومت پنجاب کے احکامات پرپنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے اپنے مفت تعلیمی منصوبوں سے منسلک پارٹنر سکولوں کے مالکان ڈینگی سے بچائو کے لیے اقدامات کا آغاز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔پیف ترجمان کے مطابق مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں سکول عمارت میں مختلف جگہوں پر کھڑے پانی میں ڈینگی کی افزائش کے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پانی جمع ہونے والی جگہوں کو خشک کرنے کے ساتھ ساتھ سکول میں مسلسل صفائی کرواتے رہیں تاکہ تعطیلات کے بعد واپسی پر طلباء کو ڈینگی کے خطرات سے مکمل طور محفوظ رکھا جا سکے اور ان کو تعلیم کے لیے سازگار ماحول دستیاب ہو۔کنٹی نیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام(سی پی ڈی پی )کی ڈائریکٹر عائشہ نعمان نے کہا ہے کہ پیف انتظامیہ پارٹنر سکول مالکان کے تعاون پر شکر گزار ہیں جن کی بدولت ٹیچرز ٹریننگ پروگرام میں اساتذہ کی بھرپور شمولیت ممکن ہوئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پیف نے ٹریننگ کے شرکاء کو مالی سال2017-18کے اعزازیہ کی ادائیگیا ں مکمل کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں