جی سی یو لاہورمیں بریسٹ کینسر آگاہی پر سیمینار کا انعقاد

بدھ 10 اکتوبر 2018 21:18

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں کوالٹی انہا نسمینٹ سیل اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے تعاون سے بریسٹ کینسر سیمینا ر کا انعقاد ،یو نیورسٹی کی طا لبا ت کو بر یسٹ کینسر کی علاما ت، تشخیص اور علاج کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کی میڈیکل آفیسرڈاکٹر نمرا ندیم اور جی سی یو کوالٹی انہا نسمینٹ سیل کی ڈائریکٹر ارم سہیل نے سیمینا ر سے خطا ب کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف آگاہی کی کمی کی وجہ سے پاکستا ن اور دیگر ایشیاء ممالک میں بر یسٹ کینسر سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے ،پاکستان میں زیادہ تر خواتین میں بریسٹ کینسرآخری سٹیج پر تشخیص کیا جا تا ہے ۔اس مو قع پرڈاکٹر نمرا ندیم کاکہنا تھا کہ نوجوان اور غیر شادی شدہ خواتین میں بھی بر یسٹ کینسر کے امکا نا ت ہوتے ہیں ۔انہو ں نے اس مو قع پر طا لبات کو ذاتی معا ئنہ کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں