پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام نالج اکانومی پر خصوصی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:49

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ معاشیات اور ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجزکے زیر اہتمام الرازی ہال میں ’نالج اکانومی‘ کے مو ضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میںآسٹریلیا کی میکئیر یونیورسٹی کے مینجمنٹ اور آرگنائزیشن سٹڈیز کے پروفیسر ڈیوڈ رونے نے خصوصی خطاب کیا ۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں، چیئرمین شعبہ اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر کنول امین ،یونیورسٹی آف لاہوراور منہا ج یونیورسٹی سے فیکلٹی ممبرا ن، سول سوسائٹی کے نمائندے اور طلبائو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈیورڈ رونے مضبوط اور کمزور معیشتوں کے مابین سماجی ڈھانچوں کے اعتبار سے فرق بیان کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سماجی ڈھانچہ علم کے تبادلے پر اثر ڈالتا ہے ۔ ڈیوڈ رونے نے کہا کہ نالج اکانومی کے فروغ کیلئے مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا اور تکنیکی مسائل کو حل کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اداروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر تی ہے۔ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور شعبہ اکنامکس نے نئے آئیدیاز پیش کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ معلومات حاصل کرنے کے ذرائع بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر کنول امین نے نالج اکانومی کے مختلف پہلوئوں اور کلچر پر تفصیلی روشنی ڈالنے پر ڈیوڈ رونے کا شکریہ اداکرتے ہوئے زیادہ لیکچرز کے انعقاد کیلئے مزید مفاہمتی معاہدے کرنے پر زور دیا۔ بعد ازاں معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں