پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے طلبہ فرانس میں تعلیم حاصل کریں گے

ہفتہ 1 دسمبر 2018 17:29

لاہور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے طلبہ دو سمسٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے لیون یونیورسٹی فرانس جائیں گے۔ اس سلسلے میں لیون یونیورسٹی فرانس میں سوشل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر جم واک نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سپلٹ ڈگری پروگرام کے تحت پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر جم واک نے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے مختلف سیکشنز کا دورہ کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ تعلیم و تحقیق کے مختلف منصوبوں میںمشترکہ کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے دو باصلاحیت طلبہ کو مشترکہ تحقیقی منصوبہ پر کام کرنے کیلئے دو سمسٹرکیلئے لیون یونیورسٹی فرانس میں پڑھنے کی پیشکش کی، اس سے باہمی تعاون سے سماجی مسائل کو سمجھ کرسائنسی بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور لیون یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ ایک دوسرے کے سوشل سائنسز کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقی کام اور تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں