24 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکشن اتھارٹیز کو سکولوں کی سکیورٹی آڈٹ کیلئے مراسلہ جاری

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) صوبہ کے 24 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکشن اتھارٹیز کو سکولوں کی سکیورٹی آڈٹ کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔وزیراعلی پنجاب مانیٹرنگ فورس کی جانب سے جاری مراسلے میں محکمہ داخلہ نے نجی اور سرکاری سکولوں میں سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

مراسلے کے متن کے مطابق سپیشل برانچ اور محکمہ داخلہ نے سکیورٹی کے معیار کو پہلے ہی واضح کر دیا ہے۔

سکیورٹی آڈٹ کے لئے لاہور،اٹک ،بہاولنگر ،بھکر ،چکوال ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،گجرات ،جھنگ،جہلم ،خانیوال،خوشاب ،میانوالی ،ملتان ،مظفرگڑھ ،ننکانہ صاحب ،مظفرگڑھ ،پاکپتن ،رحیم یارخان ،راجن پور ،راولپنڈی ،سرگودھا ،وہاڑی شامل ہیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں ماہانہ بنیادوں پر سکولوں کی سکیورٹی کا آڈٹ کرایا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں