پنجاب یونیورسٹی کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام طلبہ کیلئے تقریب کا انعقاد

منگل 11 دسمبر 2018 22:46

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبائوطالبات کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ملک کی معروف کمپنی فوجی فرٹیلائیز کی طرف سے انٹرویوز کا انعقاد ہوا، اس موقع پرڈائریکٹر کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری ، سربراہ ایچ آر فوجی فرٹیلائیزر کرنل (ر) شاہد ، پراڈکشن انجینئرز، بزنس ڈیویلپرز اور ماہرین نے شرکت کی اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے طلبائو طالبات کو شارٹ لسٹ کیا، اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں 2003 سے قائم کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام طلبہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے کیلئے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر کی ہدایت پر تمام شعبہ جات میںکم از کم ایک استاد کوتربیت فراہم کر کے طلبہ کی رہنمائی کیلئے ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں