پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات میں پولیو سے متعلق آگاہی سیمینار

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کے زیر اہتما م پنجاب حکومت اور یونیسف سے اشتراک سے پاکستان کو پولیو سے محفوظ بنانے کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم، ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ حکومت پنجاب سلمان غنی، یونیسف اراکین، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے پولیو کے انسانی زندگی پر مضر اثرات اور حفاظتی تدابیر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ابلاغیات کے طلباء و طالبات کو پولیو کے خلاف آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں