ترکش وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ ،مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:19

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) یونیورسٹی آف ترکی کے واشنگٹن ، برلن اور سائپرس کیمپس کی ڈائریکٹر مس نکٹ تنول نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور پروو ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر سے ملاقات کی اور مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے، اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان،ا نچارج شعبہ سپیس سائنس جاوید سمیع، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد منیب مہتا و دیگر بھی موجود تھے، معاہدے کی رو سے فریقین مشترکہ تحقیقی منصوبوں میں طلبہ کی معاونت اورمختلف شعبوں میں پوسٹ ڈاک کیلئے کام کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں