محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے نجی جامعات کے مسائل کے حل کیلئے ہائر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا

ہفتہ 22 فروری 2020 16:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے نجی جامعات کے مسائل کے حل کیلئے ہائر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا ۔8رکنی کمیٹی کے سربراہ وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں ہونگے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال اور چیئرمین پنجاب ایچ ای سی ،میاں عمران مسعود ،میجر جنرل (ر)عبید اور اویس رف اورمیاں خالد رحمان ایکریڈائٹیشن کمیٹی کی جانب سے ریفارم کمیٹی کا حصہ ہونگے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ریفارمز کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں