پنجاب حکومت کاصوبہ بھر کے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ

پیر 26 اکتوبر 2020 14:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔کابینہ کمیٹی ایجوکیٹر ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دے گی۔اس پالیسی کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی تعیناتی اورپہلے سے تعینات ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے پر فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں