پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام ریاست مدینہ اور تعلیمی نظام پر پہلی قومی کانفرنس

منگل 28 ستمبر 2021 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام ریاست مدینہ اور تعلیمی نظام پر پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر ذکریا ذاکر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم خان ، ڈین ایجوکیشن ڈاکٹر عابد حسین ، ڈائریکٹر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر اور شیخ الحدیث جامعہ نصرت العلوم مولانا زاہدالراشیدی نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ طلباء کو آزادنہ سوچنے اور تعلیم حاصل کرنے کا موقع دینا چاہئے کیونکہ آزادانہ سوچ سچ تک اور سچ اسلام تک پہنچاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نئی نسل میں بنیادی اخلاقی اقدار پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھوکے کو کھانا کھلانا اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت، تعلیم سمیت بنیادی ضروریات فراہم کرنا اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست کے نظریے پر سب سے پہلے مدینہ میں عملدرآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سب کو ساتھ لے کر چلنے کا کہتا ہے اور ان لوگوں کا خیال رکھنے کی بھی تلقین کرتا ہے جو مسائل کا شکار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں