پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کارنامہ، سالڈ ویسٹ سے بہترین نامیاتی کھاد بنانے والا سستا یونٹ تیار کر لیا
بائیو ماس ریسورس یونٹ عوام کو محفوظ سبزیوں اور پھلوں میں خودکفیل بنانے میں کردار ادا کرے گا‘وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد
پیر 6 دسمبر 2021 15:46
(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ بائیو ماس ریسور س یونٹ عوام کو محفوظ سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار میں خودکفیل بنانے میں اہم ترین کردار ادا کرے گا کیونکہ یہ نامیاتی کھاد انتہائی معیاری اور سستی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ بائیو ماس ریسورس یونٹ کی ٹیکنالوجی زرعی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بائیو ماس ریسورس یونٹ سے 70 سے 100 فیصد سالڈ ویسٹ کو بہترین نامیاتی اور سستی کھاد کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سے ٹیکنالوجی لے کر مطلوبہ جگہوں پر بائیوماس ریسورس یونٹ قائم کرنے سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیوماس ریسورس یونٹ کی بدولت سالڈ ویسٹ سے پیدا ہونے والے ہوائی، آبی اور زمینی آلودگی کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جبکہ عوام کو مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ملکی و معاشرتی سطح پر مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور ایسے تحقیقی منصوبوں کو فروغ دے رہے ہیں جو معاشی و سماجی مسائل حل کر سکیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس بریں نے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی انہوں نے کہا کہمحمود بوٹی اور لکھو ڈیر میں سالڈ ویسٹ کو الگ کرنا ایک چیلنج ہے اور اس طریقے سے آسانی سے سالڈ ویسٹ کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کو سنٹرلائزڈ طریقے سے ٹھکانے لگانے پر اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیںجس کی بچت کی جا سکتی ہے۔ مرکزی محقق ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا کہ بائیوماس ریسورس یونٹ کا اہم حصہ مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے کوڑا کرکٹ، درختوں کے پتے و ٹہنیوں سے معیاری نامیاتی کھاد تیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونٹ کوڑا اکٹھا کرنے والی جگہ پر محفوظ ماحول میں لگایا جا سکتا ہیسالڈ ویسٹ الگ نہ ہو پانے کے باعث ماحولیاتی آلودگی اور سماجی مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر سے کوڑا اکٹھا کر کے خاص جگہ پہنچانے پر اربوں روپے کے وسائل خرچ ہوتے ہیں نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے حکومت سالانہ اربوں روپے بچا سکتی ہے نئی ٹیکنالوجی کو یونین کونسل کی سطح پر ٹرانسفر کرنے کے لئے معاونت کر سکتے ہیں۔ منصوبے کی معاون ڈاکٹر عائشہ نذیر نے کہا کہ جانوروں کی ہڈیوں، آلائشوں اور پودوں کی باقیات سے دیر پا نامیاتی کھاد تیار کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ رواں برس پنجاب یونیورسٹی میں قربانی کے جانوروں کی باقیات کو یونٹ کے ذریعے نامیاتی کھاد کی تیاری میں استعمال کریں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھرمیں 1308ٹریفک حادثات، 04افراد جاں بحق ،1429زخمی ،ترجمان
خرگوش و تیتر کے تین غیر قانونی شکاری گرفتار،آلات شکار ضبط ،پچاس ہزار جرمانہ عائد
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم پارٹی اجلاس، موجودہ سیاسی صورتحال پر غور، ..
فلسطین کاز پر پو ری پاکستانی قوم متحد ہے،علامہ ہشام الہی
ں*ایل ڈبلیو ایم سی ایم وی آئی ملازمین کی ٹھو کر ورکشاپ میں ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد
gذہنی معذور شخص کو موٹر وے پولیس نے گھر تک پہنچا دیا
ں*ایل ڈبلیو ایم سی ایم وی آئی ملازمین کی ٹھو کر ورکشاپ میں ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد
iبجٹ میں پرانی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
Pمحتسب پنجاب کے حکم پر7کروڑ 90لاکھ سے زائد
{پنجاب میں بارشوں اور آندھی سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری
ح*ریلوے کے سٹور سے کروڑوں روپے مالیت کا تانبا چوری کرنے کی سازش ناکام
ش*پیاف قاعدین کی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ