پنجاب بھرمیں 1308ٹریفک حادثات، 04افراد جاں بحق ،1429زخمی ،ترجمان

اتوار 12 مئی 2024 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) پنجاب بھرمیں 1308ٹریفک حادثات میں 04افراد جاں بحق اور1429زخمی ہوگئے،ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1308ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 573افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فور نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ856معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ریسکیو 1122صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 749ڈرائیورز42کم عمرڈرائیور، 496مسافراور188پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،اسی طرح289ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت316متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 94حادثات میں 106متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور ملتان91حادثات میں 102متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں