فلسطین کاز پر پو ری پاکستانی قوم متحد ہے،علامہ ہشام الہی

اتوار 12 مئی 2024 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیرنے کہا ہے کہ فلسطین کاز پر پو ری پاکستانی قوم متحد ہے،اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار داد منظور کرنا خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھی اقوام متحدہ میں موجود قرار دادوں پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی دہشت گردی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی شہریوں وسویلین کی ہلاکتوں پر خاموشی سوالیہ نشان ہے، مسلم امہ کے حکمرانوں کو مسجد اقصی کا تحفظ اپنا فرض سمجھ کر کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ فلسطین انبیائے کرام علیہ اسلام کی مقدس سر زمین ہے جس کے تحفظ اور دفاع کے لئے ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں