gذہنی معذور شخص کو موٹر وے پولیس نے گھر تک پہنچا دیا

ا*موٹر وے پولیس کا یہ عمل قابل ستائش ہے۔بھائی محمد علی و اہل علاقہ

اتوار 12 مئی 2024 17:55

7لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) ملتان لاہور موٹروے پر موٹرویز پولیس آفیسران قیصر اقبال ایس پی او اور عبداللہ سرفراز پی او کو دوران پٹرولنگ ایک ذہنی معذور شخص ملا جو اپنے گھر کا راستہ بھول کر موٹروے پر آ گیا تھا اس کو کچھ چیزیں پتہ تھیں آفیسران نے کڑی سے کڑی ملا کر اس کے بھائی کو ٹریس آؤٹ کیا اور ذہنی معذور ارشد علی کو اس کے بھائی محمد علی تک پہنچایا موٹروے پولیس کی اس مدد پر ذہنی معذور شخص کے بھائی نے پاکستان موٹروے پولیس کا بہت زیادہ شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس ہزاروں بچوں بچیوں اور اسی طرح کے ذہنی معذور افراد کو ان کے گھروں تک پہنچا چکی ہے ۔موٹر وے پولیس کا یہ عمل قابل ستائش ہے افسران بالا جناب محترم آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری صاحب اور ڈی ائی جی ایم سی ون جناب مسرور عالم کلاچی کی طرف سے خصوصی ہدایات ہیں کہ اس طرح کے گھر سے بچھڑے ہوئے لوگوں کو ان کے پیاروں تک پہنچائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں