صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم پارٹی اجلاس، موجودہ سیاسی صورتحال پر غور، پنجاب میں تنظیم جلد مکمل کرنے کی ہدایت
اتوار 12 مئی 2024 19:00
(جاری ہے)
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کیا جائے اور بلدیاتی انتخابات کیلئے گراس روٹ لیول پر تیاریاں شروع کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے منتخب اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی ایوان میں عام آدمی کے مسائل کو اجاگر کریں اگرچہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا رحجان حوصلہ افزا ہے لیکن شہریوں کو مزید ریلیف دینا ہوگا تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ اجلاس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات پر زور دیا گیا،پنجاب میں کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کے لئے مربوط حکمت عملی کی تجویز پیش کی گئی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے پارٹی صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اوراس توقع کا اظہار کیا گیا کہ عبدالعلیم خان ماضی کی طرح آئندہ بھی سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور پارٹی کے مفادات کوہمیشہ ترجیح دیں گے۔ اجلاس میں سینئر سیاسی رہنما اسحاق خان خاکوانی، غلام سرور خان، ہمایوں اختر خان، صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان، سردار ایاز خان نیازی، ممبرا ن قومی اسمبلی عون چوہدری، انجینئر گل اصغر بھگور اور ڈاکٹر منزہ حسن، ممبران پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی اور سارہ احمد نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان میاں خالد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، تسکین خاکوانی، ڈاکٹر عروج گیلانی، نعمان لنگڑیال، فرخ ممتاز مانیکا، نوریز شکور، امیر حیدر سنگھا، یاور کمال، چوہدری ظہیر الدین، چوہدری عبدالروف، ہارون عمران گل، سید گل آغا، نوشیر مان اور ملک زمان نصیب نے شرکت کی جبکہ شرکا نے پارٹی کی تنظیمی صورتحال، ماضی کے تجربات، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی، دیگر سیاسی جماعتوں سے اشتراک اور مختلف اہم امور پر سیر حاصل گفتگو کی اور اس امر پر اتفاق ہوا کہ ہم سب ساتھیوں کو مل کر سیاسی سفر جاری رکھنا ہے اور مضبوط بیانیہ کے ساتھ آئندہ کے انتخابی میدان میں اترنا ہوگا۔ اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق ہوا کہ آئندہ ایک ہفتے میں پنجاب کے تمام اضلاع سے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹری کے نام تجویز کر دیے جائیں گے جس کے بعد پارٹی کنونشن اور سیاسی اجتماعات منعقد ہوں گے تاکہ استحکام پاکستان پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر متحرک کیا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی پر زور الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گورنر پنجاب کا ہتک عزت بل پر مشاورت کے بغیر دستخط سے انکار
پولیس نے شاہ محمود قریشی کو 9مئی کے مزید 8مقدمات میں گرفتار کرلیا
عبدالعلیم خان کی حسن خیل آپریشن میں دہشت گردی کی مذمت، شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
وزیر اعظم پاکستان اور ناروے کے وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی حسن خیل آپریشن میں دہشت گردی کی مذمت، شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں ..
ا*لاہورپولیس نے 9مئی کے مزید9مقدمات میں شاہ محمود کی گرفتاری ڈال دی
ةپیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید بھٹو نے پاسپورٹ تک رسائی ہر پاکستانی کو دی : ذوالفقار بسراء
ح*پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کے لیئے آواز بلند کی ہے : لیاقت ملک
ٹ*موجودہ نظام اشرافیہ کے مفادات کا محافظ بن چکا ہے : عابد حسین صدیقی
ٰرہائشی وکمرشل سطح پر کوڑا ٹیکس لاگو کرنا مہنگائی کی پسی عوام پر سراسرظلم ہی: ضیاء الدین انصاری
ض* وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: ڈرگ فری پنجاب مہم تیزی سے جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس نے اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میں سونے کے کاروبار سے کوئی ٹیکس حاصل نہیں کیا جاتا جبکہ تنخواہ داروں اور عام شہریوں پر ٹیکس کا سارا بوجھ لادا جاتا ہے. مفتاح اسماعیل
-
سینئر اداکار طلعت حسین کی نماز جنازہ ادا ، سپرد خاک کردیا گیا
-
کراچی میں جعلی پٹرول، ڈیزل بنانے والا گودام پکڑا گیا
-
لوٹ مار کو ختم کریں گے اور یہ سب اللہ کے فضل وکرم اور بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ممکن ہوگا،عارف علوی
-
خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل پر دو افسران کو معطل
-
لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی
-
سیاحوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پتریاٹہ کیبل کار کو بحال کر دیا گیا ہے، ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر برہم
-
ہمارے دروازے بامقصد بامعنی مذاکرات کے لئے تمام جماعتوں کے لئے کھلیں ہیں ‘ احسن اقبال
-
آرمی چیف کا ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ٹیلیفونک رابطہ
-
گورنر پنجاب کا مشاورت کے بغیر ہتک عزت بل پر دستخط سے انکار
-
جب تک پاکستان میں غریب موجود ہیں کوئی بھی امیر مزید امیر نہیں ہوسکتا،مفتاح اسماعیل