پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، الاسٹک بیچنے والے کی آواز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء) : پاکستان میں ٹیلنٹ کی کسی طور کمی نہیں ہے۔ ان پڑھ سے لے کر ہر پڑھے لکھے انسان می کوئی نہ ٹیلنٹ ضرور موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ دوسرے لوگوں میں مقبولیت حاصل کرلیتا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک الاسٹک بیچنے والے لڑکے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں یہ لڑکا اپنی خوبصورت آواز میں گانا گا رہا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں موجود لڑکے کا نام عارف ہے۔ عارف کے مطابق وہ اس سے قبل مختلف تقریبات اور نجی ٹی وی چینل اے آر وائی پر پروگرامز میں بھی گا چکا ہے لیکن اب نوکری نہ ہونے کے سبب اسے الاسٹک بیچ کر اپنا گزارا کرنا پڑتا ہے۔  عارف کے گانا گانے کی سوشل میڈیا پر مقبول ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں