پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو انتخابی دفتر بند نا کرنے پر دھمکیاں

پولیس نےاین اے120میں پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر پر دھاوا بول دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 اگست 2017 15:43

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو انتخابی دفتر بند نا کرنے پر دھمکیاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2017ء):لاہور کے حلقہ این اے 120میں پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔دفتر بند نہ کرنے پرپولیس پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی رہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ اسلام پورہ کی پولیس نے رات گئے پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر پر دھاوا بول دیا۔این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلے میں یہ دفتر یونین کونسل 58 میں اسماعیل بٹ نامی پیپلز پارٹی کے رہنما نے کھولا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے دفتر کو زبردستی بند کروانے کی کوشش کی گئی اور دفتر بند نا کرنے کی صورت میں مقامی رہنماؤں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی غنڈوں نے دفتر کو بند کرنے کے لیے پولیس کا سہارا لیا۔جبکہ ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دفتر بند کروانے کی کوشش نہیں کی گئی بلکہ اونچی آواز میں ترانے چلانے پر اہل علاقہ کی شکایت پر کاروائی کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں