اچھے اور برے حالات ساتھ ساتھ چلتے ہیں دونوں سے سبق سیکھنا چاہیے ‘ فیصل قریشی

پڑھے لکھے نوجوانوں کا شوبز کی فیلڈ میں آنا خوش آئند ہے ،با عمل انسان ہی کامیاب ہوتا ہے‘انٹر ویو

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) نامور اداکارفیصل قریشی نے کہا ہے کہ زندگی میں اچھے اور برے حالات ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ہمیں دونوں سے سبق سیکھنا چاہیے ،کسی بھی شخص کی کامیابی میں صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کے آنے سے فنکاروںکے لئے کام کے مواقع بڑھے ہیں اور خوشی کی بات ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان لڑکے او رلڑکیاں اس فیلڈ میںآرہے ہیں۔ فیصل قریشی نے کہا کہ موجودہ دور میں جو انسان جتنا پریکٹیکل ہوگا وہ اتنا ہی کامیاب ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میرے پرستار مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھتے ہیں جو میرے لئے خوشی کا باعث ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں