سعودی حکومت کا نواز شریف کو بچانے سے انکار

ہفتہ 18 نومبر 2017 16:23

سعودی حکومت کا نواز شریف کو بچانے سے انکار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18نومبر2017ء) :پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمدالمالکی نے کہا ہے کہ میری حکومت پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کوئی این آر او نہیں کروا رہی اور ہم اس بارے بالکل خاموش ہیں ان کے خلاف پاکستان کی اعلی عدالتوں میں مالی مقدمات چل رہے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف اسلامی فوج کا منصوبہ جاری و ساری ہے اور نومبر کے اخر میں اس بارے میں کوئی واضح شکل سامنے آ جائے گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے بارے میں متعدد سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ بڑی محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔سعودی حکومت اور اس کے اعلی عہدیداروں کے علاوہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺکے تمام حضرات نے سختی سے دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور ایک مسلمان کے خون کو دوسرے مسلمان کے لئے حرام قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں