تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام شعوری تقریبات کا انعقاد جاری

اتوار 19 نومبر 2017 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام قریہ قریہ ،گائوں گائوں شعوری تقریبات کا انعقاد جاری ہے ، تیلدار اجناس کی فروغ کے لئے محکمہ زراعت متعدد اقدامات اٹھارہا ہے تاکہ ملک میں خوردنی تیل کی درآمد پرخرچ ہونے والے کثیر زرمبادلہ میں کمی لائی جاسکے۔

تیلدار اجناس کی اہمیت کے پیش نظر امسال حکومت پنجاب نے ان اجناس کی امدادی سکیم کا اعلان بھی کیا ہے۔ سورج مکھی کی افادیت اور منافع بخش کاشت بارے کسانوں میں شعور اجاگر کرنے اور پیداواری ٹیکنالوجی بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے گائوں ، یونین کونسل ، مرکز ، تحصیل اورضلعی سطح پر سیمینارز اور تربیتی پروگراموں کے انعقادکا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب اورآئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے باہمی تعاون سے مورخہ 21 نومبر بروز منگل صبح ساڑھے 10 بجے بار بی کیو ٹو نائٹ نزد ستلج ٹول پلازہ لودھراںمیں ایک سیمینار کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ جس میں وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھابھہ بطور مہمان خصوصی جبکہ سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود بطور مہمان اعزاز شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کی میزبانی عبدالرحمن خان کانجو وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ اور میاں راجن سلطان پیرزادہ چیئرمین ضلع کونسل لودھراں کریں گے۔ اس سیمینار میں شرکت کیلئے تقریباً 2ہزارسے زائد کاشتکاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں