لاہور،ٹریفک حادثہ میں4 افراد جاں بحق ،ایک زخمی

اتوار 17 دسمبر 2017 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقہ قصور میں تیزرفتار کار اوررکشے کے درمیان تصادم کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا بتایاگیا ہے کہ حادثہ فیروز پور روڈ پر وڈانہ سٹاپ کے قریب پیش آیا جب تیز رفتارکار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی جس کے باعث 4 افراد جاں ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 و پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیاگیا جبکہ کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں