لیسکو نے گلبرگ کیلئے الگ گرڈ اسٹیشن قائم کیلئے دس کنال اراضی مانگ لی

پیر 22 جنوری 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گلبرگ کیلئے الگ گرڈ اسٹیشن کے قیام کیلئے 10کنال اراضی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیسکو واجد کاظمی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور ڈویژن کو لکھے گئے مراسلے میں 10کنال اراضی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ گلبرگ کو اس سے قبل رحمان پارک اور گارڈن ٹائون گرڈ اسٹیشنز سے بجلی فراہم کی جارہی ہے تاہم بجلی کی طلب میں اضافے کے بعد گلبرگ کیلئے الگ گرڈ اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں