لیسکو کے سسٹم کو درپیش تکنیکی رکاوٹوں کے مکمل خاتمے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا‘ترجمان

پیر 22 جنوری 2018 19:51

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے سسٹم کو درپیش رکاوٹوں کے مکمل خاتمے کے لئے پی ایم یو کے دفتر میں وار روم کے نام سے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے جس کا مقصد آئندہ موسم گرما اور رمضان سے قبل ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو درپیش تمام چھوٹی اور بڑی رکاوٹوں کا مکمل طور پر ازالہ کرنا ہے۔

لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آج پی ایم یو کے دفتر میں جی ایم ٹیکنیکل خالد سعید اختر نے اس وار روم کا افتتاح کیا اس موقع پر پی ڈی کنسٹرکشن جعفر حسین ، ایکسیئن طارق صدیقی اور ضیاء محی الدین ڈپٹی منیجرپی اینڈ ایس بھی موجود تھے۔اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جی ایم ٹیکنیکل خالد سعید نے بتایا کہ لیسکو کے پورے سسٹم پر کل 1586تکنیکی خرابیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن میں سے 132 کے وی سسٹم پر 17تکنیکی خرابیوں میں سی15کا ازالہ کردیا گیا ہے جبکہ 2پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

11کے وی کی 90میں سے 9پر کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ایل ٹی کی 1479رکاوٹوں میں سے 51مکمل کرلی گئیں ہیں۔جی ایم ٹیکنیکل نے میڈیا کو بتایا کہ وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس احمد خان لغاری کی ہدایت پربننے والے مانیٹرنگ سیل میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جو پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایکسیئن طارق صدیقی اور ضیاء محی الدین ڈپٹی منیجرپی اینڈ ایس کو لیسکو کی جانب سے فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے۔

یہ مانیٹرنگ سیل روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ دے گا اور رئیل ٹائم چیکنگ کے ذریعے فاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی سسٹم کنسٹرینٹس پر ہونے والی پروگریس کا خود جائزہ لیں گے۔جی ایم ٹیکنیکل خالد سعید اختر نے امید ظاہر کی کہ 31مارچ 2018تک لیسکو کے سسٹم سے تمام رکاوٹوں کو ختم کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں