لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران خالد بٹ کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

پیر 9 جولائی 2018 19:27

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران خالد بٹ کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے
لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پنجاب کے حلقہ پی پی 54 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران خالد بٹ کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لقمان ساجد کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پردرخواست گزار کی طرف سے حسن قیوم بٹ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ن لیگی امیدوار عمران خالد بٹ مسلسل دوبار ایم پی اے منتخب ہوئے اورخالد عمران بٹ نے اپنی اہلیہ کے اثاثے کاغذات میں ظاہر نہیں کیے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیگی امیدوار نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے بھی مکمل ظاہر نہیں کیے۔ لہذا عدالت کاغذات نامزدگی منظوری کا ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں