ایف آئی اے کا مختلف اضلاع میں اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈان 06اشتہاری گرفتار

اتوار 15 جولائی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) ایف آئی اے نے مختلف اضلاع میں اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 06اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا ۔ بتایاگیا ہے کہ ایف آئی اے کا خطرناک اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈان جاری۔

(جاری ہے)

پولیس نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے چھ اشتہاری مجرم گرفتار کرلیے ہیں۔ گرفتار ہونے والے ملزماں سلیمان اور ثاقب حمید کو گوجرانوالہ جبکہ ملزم خالد حسین کو حافظ آباد اور سلیمان علی، عاطف اقبال اور کاشف علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور یہ پولیس عرصہ داراز سے مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں