اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ن لیگی سوشل میڈیا سیل کو حکومتی خرچے پرچلانے کا انکشاف

مریم نواز کے تحت چلنے والے سوشل میڈیا سیل کو حکومتی اداروں کے کھاتوں سے تنخواہیں جاری کی جاتی ہیں،فواد حسن فواد اہم راز اگلنے لگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 جولائی 2018 20:00

اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ن لیگی سوشل میڈیا سیل کو حکومتی خرچے پرچلانے کا انکشاف
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17جولائی 2018ء) :اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ن لیگی سوشل میڈیا سیل کو حکومتی خرچے پرچلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مریم نواز کے تحت چلنے والے سوشل میڈیا سیل کو حکومتی اداروں کے کھاتوں سے تنخواہیں جاری کی جاتی ہیں،فواد حسن فواد اہم راز اگلنے لگے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا ونگ گزشتہ کچھ عرصے سے بہت اہم کردار ادا کررہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سوشل سیل نے جس طرح نواز شریف کے حق میں مہم چلائی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔بسا اوقات تو نواز شریف کی حمایت میں لیگی سوشل میڈیا سیل اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور مہم جوئی سے بھی باز نہیں آتا تھا۔مسلم لیگ ن ہر سال سوشل میڈیا سیل کو چلانے والی لمبی چوڑی ٹیم پر بھاری اخراجات کرتی ہے تاہم کچھ حلقے شروع سے اس بات پر شور مچا رہے تھے کہ لیگی سوشل میڈیاا سیل کو حکومتی کھاتے سے فنڈنگ کی جاتی ہے تاہم اس حوالے سے کسی کے پاس بھی ٹھوس ثبوت نہیں تھے تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے بھی گرفتاری کے بعد شریف خاندان کے بھانڈے پھوڑنا شروع کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی خبر کے مطابق فواد حسن فواد کے انکشافات نے مریم نواز کو اور نواز شریف کے لیے بڑی مصیبت کھڑی کر دی ہے۔فواد حسن فواد کا بتانا ہے کہ آفس ہولڈر نہ ہونے کے باوجود بہت سے معاملات مریم نواز کے نام سے چلتےیہاں ےتک کہ غیر قانونی بھرتیوں میں بھی مریم نواز کا ہاتھ ہوتا تھا۔انکا کہنا تھا کہ مریم نواز نے صرف پی ٹی وی اور ریڈیو ہی میں نہیں بلکہ دیگر وزارتوں میں بھی اپنے بندے بھرتی کروا رکھے تھے جو بظاہر تو ملازمت کرتے تھے لیکن درحقیقت وہ مسلم لیگ ن کے لیے کام کررہے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں