نیب لاہور میں برجیس طاہر کیخلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں ‘ترجمان

بدھ 18 جولائی 2018 14:44

نیب لاہور میں برجیس طاہر کیخلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں ‘ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبر کی تردید کر دی ۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب لاہور کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے برجیس طاہر کو طلبی کا نوٹس ارسال کیا گیا نہ ہی انکے خلاف ریفرنس کا فیصلہ ہوا،نیب لاہور میں برجیس طاہر کے خلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس زیر سماعت ہی نہیں۔میڈیا چینلز پر چلائی گئی خبر قطعی طور پر حقائق کے منافی ہے۔ترجمان کے مطابق برجیس طاہر کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والا لیٹر جعلی ہے،نیب حکام کی جانب سے ایسا کوئی لیٹر ارسال نہیں کیا گیا،نیب کے حوالے سے کسی قسم کی خبر چلانے سے پہلے اسکے حقیقت پر مبنی ہونیکی تصدیق کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں