برجیس طاہر کیخلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں، ترجمان نیب لاہور

بدھ 18 جولائی 2018 14:46

برجیس طاہر کیخلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں، ترجمان نیب لاہور
لاہور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو نیب لاہور کے ترجمان نے مسلم لیگ ن کے رہنما برجیس طاہر کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کر تے ہوئے کہا کہ نیب لاہور کی جانب سے برجیس طاہر کو طلبی کا نوٹس ارسال کیا گیا اورنہ ہی ان کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ ہوا ہے،نیب ترجمان کے مطابق برجیس طاہر کے خلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس بھی زیر سماعت نہیں ہے اور اس حوالے سے میڈیا چینلز پر چلنے والی خبر قطعی طور پر حقائق کے منافی ہے،ترجمان نے بتا یا کہ برجیس طاہر کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والا لیٹر جعلی ہے اور نیب حکام کی جانب سے ایسا کوئی بھی لیٹر ارسال نہیں کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ میڈیا نیب کے حوالے سے کسی قسم کی خبر چلانے سے پہلے اس کی حقیقت پر مبنی ہونے کی تصدیق کر لے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں