نئی حکومت بینکوںسے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کرے ‘خادم حسین

انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا جواز باقی نہیں رہتا ودھ ہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے اس پر فوری نظر ثانی کی جائے‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعرات 2 اگست 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد نئی قائم ہونے والی حکومت اپنی ہی جمع رقم کے بینکوں سے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کرے کیونکہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر بے شمار ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد بینکوں سے اپنی ہی رقم کے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا جواز باقی نہیں رہتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے باعث عوام کا بینکوں پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے اور اس ٹیکس کے باعث بینکوں کے سرمائے میں بھی کمی واقع ہورہی ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی اس ٹیکس کے خاتمہ کیلئے سفارشات پیش کرچکا ہے اس لیے نئی آنے والی حکومت تاجر و صنعتکار برادری کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بینکوں سے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا فوری اعلان کرکے تاجر برادری کو ریلیف دے کیونکہ یہ ان کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں