پاکستان میں آن لائن مویشی منڈیوں کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ

انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کے جانور کی فروخت اور آن لائن قربانی کا رجحان ٹرینڈ میں شامل ہو گیا

اتوار 5 اگست 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) پاکستان میں آن لائن مویشی منڈیوں کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے ، انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کے جانور کی فروخت اور آن لائن قربانی کا رجحان ٹرینڈ میں شامل ہو گیا ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد بالخصوص موبائل انٹرنیٹ کی سہولت عام ہونے کے باعث اب قربانی کا فریضہ بھی آسان ہوگیا ہے۔

روایتی طریقے میں مویشی منڈی کا رخ کرکے اپنی پسند کے گائے، بکرے، دنبے یا کسی اور جانور کا انتخاب ایک مشکل عمل ہے تاہم انٹرنیٹ نے اب یہ مشکل بھی آسان کردی ہے اور قربانی کا فریضہ ادا کرنے والے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل فون کے ذریعے جانور خرید سکتے ہیں۔بڑے کیٹل فارمز نے فیس بک پر اپنے پیج بنالیے ہیں جن کے ذریعے جانورں کی نمائش کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں جس نے نا صرف قربانی کا جانور خریدنے والوں کے وقت کی بچت ہو جاتی ہے بلکہ مویشی منڈی میں پیش آنے والی پریشانیوںسے بھی بچا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن بکرا منڈی پر جانور کی تصاویر کے ساتھ ویڈیز اور ان کی آواز کے ساتھ دیگر معلومات کے علاوہ جانور کے قیمتیں بھی درج کی جاتی ہیں۔ جس سے قربانی کا جانور خریدنے والے افراد کو بہت سی آسانیاں میسر آ جاتی ہے اور وہ گھر بیٹھے ہی اپنی پسند کا جانور خرید لیتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں