لاہور کے نواحی علاقے برکی میں جنازے پر فائرنگ

فائرنگ سے نماز جنازہ کےدوران بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 8 اگست 2018 19:16

لاہور کے نواحی علاقے برکی میں جنازے پر فائرنگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2018ء) لاہور کے نواحی علاقے برکی میں جنازے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے نماز جنازہ کےدوران بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے تھانہ برکی کی حدود پھلرواں گائوں میں لاٹھی گروپ اور شاطر گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے، اسی دشمنی کی بنا پر گزشتہ روز لاٹھی گروپ کے مسلح افراد نے تلخ کلامی کے بعد شاطر گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 3سگے بھائی قربان علی، عبدالرشید اور بشیر احمد بھی شامل ہیں جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تنویر علی اور قادر علی کے نام سے کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دشمنی کے باعث پہلے بھی 4افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

5افراد کے قتل کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزموں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔تازہ ترین خبر کے مطابق آج ان مقتولین کے جنازے پڑھے گئے اور انکی آخری رسومات ادا کی گئیں۔برکی میں مقتول 5 افراد کے جنازے کے موقع پرشدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔فائرنگ سے نماز جنازہ کےدوران بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔








لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں