دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے ایل ڈی اے کے افسران دو، گریڈ 16تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ جمع کروائیں گے

بدھ 8 اگست 2018 23:14

دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے ایل ڈی اے کے افسران دو، گریڈ 16تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ جمع کروائیں گے
لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کئے جانے والے فنڈ میں ایل ڈی اے کے گریڈ 17اور اس سے اوپر کے تمام افسران دو دن جبکہ گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ جمع کروائیں گے - ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے یوم آزادی کی تقریبات کا شیڈول مرتب کر لیا ہے -13اگست کی شب علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی جوہر ٹائون اور منظور شدہ پرائیوٹ رہائشی سکیموں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ الجلیل گارڈن ہائوسنگ سکیم شرقپور روڈ میں ملی نغموں کا کنسرٹ منعقد کیا جائے گا -14اگست کی شام کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملی نغموں کا گرینڈ کنسرٹ منعقد کیا جائے گا -علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی جوہر ٹائون میں فلڈ لائٹ کرکٹ میچ ‘ ہاکی سٹیڈیم جوہر ٹائون میں فلڈ لائٹ ہاکی میچ اور ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جو ہر ٹائون میں کنسرٹ منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پرائیوٹ رہائشی سکیموں میں بھی ملی نغموں کے کنسرٹ منعقد کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں