نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا قصور میں چھت گرنے کے باعث تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

جمعہ 10 اگست 2018 16:46

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا قصور میں چھت گرنے کے باعث تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے قصور کے علاقے میں چھت گرنے کے باعث تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ نگران وزیر اعلی نے انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں