ملکی آئین بلاتفریق انسانوں کے بنیادی حقوق کا ضامن ہے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

تمام شہریوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا فلاحی ریاست کی پہچان ہے‘ ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ

اتوار 12 اگست 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ آئین پاکستان بلاتفریق تمام انسانوں کے بنیادی حقوق کا ضامن ہے ۔تمام شہریوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا فلاحی ریاست کی پہچان ہے،معاشرے میں انصاف کی عدم فراہمی سے مسائل نے جنم لیا۔اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے،اسلامی ،فلاحی ریاست کے قیام کیلئے قائد اعظم محمدعلی جناح کاکردار مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

اسلام انسانی حقوق کاحقیقی محافظ اورامن کا داعی ہے۔دنیا کے سامنے اسلام کے صیح تشخص کو پیش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ بن چکاہے۔امن وامان کے قیام کیلئے’’ بین المذاہب ومسالک مکالمہ‘‘وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزنعیمیہ انٹکچوئل فورم کے زیراہتمام ڈاکٹرسرفراز نعیمی رسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے معروف کالم نگارسجاد میر،ممتا ز ماہرتعلیم ڈاکٹر محبوب حسین ویگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں