لاہور، بیٹے نے باپ سے مل کر اپنی ماں اور اس کے دوسرے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 17 اگست 2018 23:51

لاہور، بیٹے نے باپ سے مل کر اپنی ماں اور اس کے دوسرے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) راوی روڈ کے علاقے میں بیٹے نے باپ سے مل کر سائرہ نامی اپنی ماں اور اس کے دوسرے شوہر شہباز کو گولیاں مار کر اور چھریوں سے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، بتایا گیا ہے کہ ملزم علی اور اس کے والد ارشد کو رنج تھا کہ ملزمان کی ماں اور اہلیہ سائرہ نے شہباز نامی شخص سے دوسری شادی کر لی ہے، اسی رنجش کی بنا پر باپ بیٹا دونوں ملزمان اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ مقتولین کے گھر حملہ آور ہوئے جہاں انہوں نے فائرنگ کرتے ہوئے اور چھریوں سے پے در پے وار کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں