نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کا عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں عید الاضحی تک میانوالی سے لاہور مفت سفر کی سہولت کا اعلان

ہفتہ 18 اگست 2018 18:30

نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کا عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں عید الاضحی تک میانوالی سے لاہور مفت سفر کی سہولت کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) ملک کی معروف نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں عید الاضحی تک میانوالی سے لاہور تک مفت سفر کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین اعظم خان نیازی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آنے والی خوشگوار تبدیلی اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں عید الاضحی تک ان کی کمپنی مسافروں کو میانوالی سے لاہور تک مفت سفر کی سہولت فراہم کر ے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں