گرم پکوان اورٹھنڈا موسم! محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

بدھ اور جمعرات کواسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 اگست 2018 12:45

گرم پکوان اورٹھنڈا موسم! محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2018ء) محکمہ موسمیات نے عیدکی چھٹیوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان بھر میں مسلمان عید الاضحی منائیں گے اور جانوروں کی قربانی کریں گے۔تاہم اب پاکستانیوں کی عید کا مزا دوبالا ہو جائے گا کیونکہ محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اب مون سون ہوائیں ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں۔

بارشوں کا جاری یہ سلسلہ بالائی علاقوں میں ویک اینڈ تک رہےگا،مون سون بارشوں میں جمعہ سےمزید اضافہ ہوگا۔جب کہ بدھ، جمعرات کواسلام آباداورکشمیرمیں بھی بارش کا امکان ہے۔بدھ،جمعرات کوراولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں عید کل منائی جائے گی جب کہ ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے۔

(جاری ہے)

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں اورایک دوسرے کومبارکباد دی۔بوہری برادری کی جانب سے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کیا جارہا ہے۔یاد رہے آج سعودی عرب سمیت انڈونیشیا، ملائشیا، متحدہ عرب امارات خلیجی، بیشتر یورپی ممالک اور امریکا کی کئی ریاستوں میں عید الاضحیٰ پورے مذہبی وقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب میں میں عید الاضحی کے بڑے اجتماعات خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی۔ مسجد نبوی میں عیدالاضحیٰ کا روح پرور اجتماع ہوا جہاں لاکھوں فرزندانِ توحید نے نماز عید ادا کی اور روضہ رسول ﷺ ُ پر حاضری دی جبکہ خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنے کے بعد طواف کعبہ اور سعی کے بعد سر منڈوایا اور سنت ابراہیمی کی کی باد تازہ کرتے ہوئے قربانی قربانی کا فریضہ ادا کرہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں