پی ٹی آئی کے قوانین سالوں بعد بھی نافذ نہ ہو سکے
عمران خان نے بطور وزیراعظم جس ’’وسل بلورایکٹ‘‘ کوملک میں نافذ کرنے کا اعلان کیا، وہ تاحال عملدرآمد سے محروم ہے،’’کانفلکٹ آف انٹرسٹ ایکٹ‘‘ بھی ابھی تک نافذ نہیں ہوسکا،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ منگل 21 اگست 2018 16:45
(جاری ہے)
تاہم عمران خان کو شاید یہ علم نہ ہو کہ 2016ء میں صوبائی اسمبلی سے پاس شدہ یہ قانون ابھی تک صرف کاغذات تک محدود ہے اور اس پر عمل درآمد ابھی تک نہیں ہو سکا۔
اس قانون کیلئے بل 2015ء میں خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کو بعد میں سیلیکٹ کمیٹی بھیجا گیا تھا اور پھر ستمبر 2016ء کو اس قانون کو پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پاس کرایا۔ اس قانون کے تحت ہر شہری کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ کسی بھی محکمے میں کرپشن کو دیکھ کر وسل بلور کمیشن کو اس کی نشاندہی کر سکتے ہے۔ تاہم اس قانون کی شق 3 کے میں یہ بتایا گیا تھا کہ اس قانون کے تحت ایک کمیشن بنایا جائے گا جو شہریوں کی جانب سے کرپشن کے کیسز کی چانچ پڑتال کرکے اس پر کارروائی کریں گے۔ تقریبًا دو سال گزرنے کے باوجود یہ کمیشن نہیں بنا جس کی وجہ سے اس قانون کے تحت ایک کیس بھی رجسٹر نہیں کیا گیا ہے۔ شق 3 میں لکھا گیا ہے کہ اس کمیشن کے لیے تین کمشنرز کا چناؤ تین سال کے لیے کیا جائے گا جو کسی بھی شخص کی جانب سے کرپشن کے بارے میں معلومات کو دیکھیں گے۔ قانون میں لکھا گیا ہے کہ اسی کمیشن کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی محکمے میں کسی شخص کی جانب سے کرپشن کی نشاندہی کے بارے میں انکوئری کرے گا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قانون تو بنایا ہے لیکن اس کو درست طریقے سے نافذ کرنے میں پیچیدگیاں ضرور موجود ہے۔ سینیر صحافی وسیم احمد شاہ نے بی بی سی بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وسل بلور ایکٹ کے تحت دو سال گزرے کے باجود ابھی تک کمیشن نہیں بنا ہے۔ان کے مطابق عمران خان نے اپنی اہم اور پہلے خطاب میں اس کا حوالہ تو دے دیا ہے لیکن ان کو شاید اس بات کا علم نہیں تھا کہ انہی کی حکومت کا بنایا ہوا قانون ابھی تک نافذ نہیں ہوا ہے۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ ایک قانون جب اسمبلی سے پاس ہو جائے تو اس کو نافذ کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے، اس کے جواب میں وسیم نے بتایا کہ جونہی قانون اسمبلی سے پاس ہوجائے تو اسکا نوٹیفیکشن گزٹ میں کردیا جاتا ہے اور اس پر عمل شروع ہوجاتا ہے۔ ’وسل بلور ایکٹ‘ پاس تو تقریباً دو سال پہلے ہوا ہے اور اس کا نوٹیفیکشن گزشتہ سال جون میں کیا گیا لیکن پھر بھی ابھی تک اس قانون کے تحت جو کمیشن بننا تھا وہ نہیں بنا ہے۔ ’’کانفلکٹ آف انٹرسٹ ایکٹ‘‘ بھی ابھی تک نافذ نہیں۔ اسی طرح خیبر پختونخوا حکومت نے 2016ء میں ایک اور قانون ’’پریوینشن اف کانفلکٹ اف انٹرسٹ ایکٹ‘‘ اسمبلی سے پاس کرایا تھا لیکن اس پر بھی ابھی تک عمل درامد شروع نہ ہوسکا۔ ایکٹ کے مطابق اس قانون کو بنانے کا مطلب یہ تھا کہ کسی سرکاری ملازم کے نجی معاملات کا سرکاری معاملات پر اثر نہ ہو۔ تاہم اسی قانون کے تحت بھی ایک کمیشن بنانا تھا اور اس کے رولز آف بزنس بننے تھے جو ابھی تک نہیں بنے اور یہی وجہ ہے کہ یہ قانون بھی صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے۔ اسی قانون پر بات کرتے ہوئے وسیم احمد شاہ نے بتایا کہ یہ قانون بھی وسل بلورایکٹ کی طرح صرف کاغذات تک محدود ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ کیوں ان کے بنائے ہوئے قوانین کے نفاذ میں سالوں لگتے ہے۔ کوئی ہے جو قوانین کے پر عمل درامد میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں کیونکہ قوانین صرف بنانے کے لیے نہیں اس پر عمل درآمد بھی ضروری ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل کی ملاقات
مریم نواز سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری منیجر ذیشان احمد شیخ کی ملاقات
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا