اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںبزنس کمیونٹی کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں، پیاف غرباء و مساکین ..

بزنس کمیونٹی کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں، پیاف

غرباء و مساکین کوخوشیوں میں شامل کر کے عید قربان کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے،عرفان اقبال شیخ

لاہور۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ، سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے بزنس کمیونٹی کو عیدالاضحی کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ غرباء اور مساکین کو اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کر کے عید قربان کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے، عیدالاضحی ایثار اور قربانی کے درس کا نام ہے جس سے مسلمانوں کی نہ صرف معاشرتی و معاشی اقدار وابستہ ہیں بلکہ دینی تقاضا بھی ہے کہ ہم عید قربان کے فلسفہ کو سمجھیں اور اس پر عمل پیرا ہو کر اسلام پسندی کا ثبوت دیں، اللہ تعالیٰ کو ہمارا گوشت نہیں چاہیے بلکہ نیت کا صاف ہونا ضروری ہے، چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ عید کے روز ملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے لئے خصوصی دعا کی جائے اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کیا جائے، ضلعی انتظامیہ عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات کرے تاکہ کوئی خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں