نیب کی 11مہینوں کی کارکردگی رپورٹ جاری
476 افراد کوگرفتار کیا گیا اور72 افراد کوعدالتوں سے سزائیں ہوئیں، سزایافتہ افراد سے2 ارب 41 کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی۔نیب رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:41
(جاری ہے)
نیب رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز میں احتساب عدالت سے سزاؤں کی شرح 77 فیصد ہے۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ موجودہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی سرپرستی میں نیب زیادہ متحرک ہوا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے پاناما ریفرنسز کی منتقلی کیخلاف چیئرمین نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 ستمبر کو سماعت کریگا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں نواز شریف، مریم اور صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کو احتساب عدالت نمبر 2 منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی منتقلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔سپریم کورٹ میں دیگر اہم مقدمات بھی سماعت کے لیے مقرر کردیے گئے ہیں جن میں آصف زرداری کی درخواست اور این آر او کیس بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ نے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنے کے خلاف آصف زرداری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ آصف زرداری نے عدالت کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات طلبی کا حکم چیلنج کررکھا ہے۔سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور پرویز مشرف سے 2007 اور موجودہ اثاثوں کی تفصیل طلب کی تھیں۔ دونوں رہنماؤں سے بیگمات اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیل بھی مانگی گئی تھی۔ عدالت نے این آر او کیس اور اصغر خان عملدرآمد کیس بھی 25 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردئیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کینا ل روڈ پر عجیب و غریب لائٹس لگا کر عوامی پیسے کو ضائع کیا گیا،سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
شاہدرہ سے اغوا ہونے والی 8سالہ بچی باحفاظت بازیاب ،ملزمان گرفتار
حافظ آباد میں امام مسجد کی 5سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے‘سارہ احمد
لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں میں بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا، قرعہ اندازی عدالتی حکم ..
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
آئندہ بجٹ میں کم و بیش23 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی ‘ ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار شہید، اے ایس آئی زخمی،ایک ملزم ہلاک ، ایک زخمی
پنجاب حکومت کا اسموگ پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ
چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم ”جی ایس ایم اے“ کا ایف بی آر کی جانب سے صارفین کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار
-
ملک میں یوریااور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س