وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

اتوار 23 ستمبر 2018 21:50

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اورہم سب نے مل کر نیا پاکستان تعمیر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایسا پاکستان جہاں امیر اور غریب میں کوئی فرق روا نہ رکھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں۔ہم نے ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے۔ہم ایک دوسرے کے کامیاب تجربات سے سیکھیں گے۔ بین الصوبائی ہم آہنگی سے ہی صوبوں میں یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی کیلئے اٹھ رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں