صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے سپیشل اکنامک زون کے سٹیک ہولڈرز اور ڈویلپرز کی ملاقات

سپیشل اکنامک زون کے اہم منصوبوں کو کسی صورت سرخ فیتے کی نظر نہیں ہونا چاہئے‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری

بدھ 26 ستمبر 2018 19:21

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے سپیشل اکنامک زون کے سٹیک ہولڈرز اور ڈویلپرز کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے امور پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے صنعتوں کو فروغ ملتا ہے۔سرمایہ کاری بڑھتی ہے اور روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں اس لیے سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے اہم منصوبوں کیلئے تیزی سے اقدامات کیے جائیںگے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اہم منصوبوں کو کسی صورت سرخ فیتے کی نظر نہیں ہونا چاہئے۔سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے حوالے سے فوری لائحہ عمل طے کر کے آگے بڑھیں گے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولتوں کی فراہمی کا ادارہ بنائیں گے اوربورڈ میں ون ونڈو آپریشن کے اجراء سے سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں ملیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہمیں ان مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیںدیں گے۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ متعلقہ حکام کے علاوہ سپیشل اکنامک زونز کے ڈویلپرزاور سٹیک ہولڈرزنے اجلاس میں شرکت کی۔سٹیک ہولڈرز اور ڈویلپرز نے سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور صوبائی وزیر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں