وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

پیر 8 اکتوبر 2018 18:35

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم عوام کے مسائل سے آگاہ ہیںاور تحریک انصاف کی حکومت کا ہر اقدام عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کے تحت 100 روز میں تبدیلی نظر آئے گی۔ اراکین اسمبلی میرے دست و بازو ہیں ۔اراکین اسمبلی کی عزت میری عزت ہے اورمیرے دروازے ہر وقت آپ کیلئے کھلے ہیں ۔

وہ وزیراعلیٰ آفس میں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے ،جنہوںنے ان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز،ترقیاتی پروگرام اورفلاح عامہ کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی آواز بن چکی ہے۔ بڑوں کے نہیں بلکہ اب عوام کے حالات بدلیں گے۔

انہوںنے کہا کہ ماضی کی حکومت نے صوبے کے معیشت کا دیوالیہ نکال دیالیکن ہم نئے جذبے کے ساتھ سابق دور کی غلط پالیسیوں سے ہونیوالے نقصان کا ازالہ کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے ہر طرح کے فیصلے کیے جائیںگے اور پاکستان تحریک انصاف ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان حقیقی لیڈر کا وژن رکھتے ہیں، قوم کو ان پر اعتماد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں