انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی ہنگامی بنیادوں پر مکمل بحالی کا فیصلہ

آئی پی ایچ میں سٹاف کی کمی دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں : وزیر صحت

منگل 9 اکتوبر 2018 22:00

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی ہنگامی بنیادوں پر مکمل بحالی کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میںاعلیٰ میڈیکل تعلیم کے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (آئی پی ایچ)کی ہنگامی بنیادوں پر مکمل بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری فاطمہ شیخ، ڈاکٹر سلمان، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر یداللہ نے بھی شرکت کی۔

وزیر صحت نے ہدایت کی کہ آئی پی ایچ میں سٹاف کی کمی دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ری سٹرکچرنگ پلان پر 2ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایچ ایم فل، ماسٹر اور ایف سی پی ایس کی ڈگریاں جاری کرتا ہے۔ اس اہم ادارے کی استعدادکار اور صلاحیت بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا سابق دور میں اس ادارے کو بری طرح نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے اس ادارے کی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

موجودہ حکومت آئی پی ایچ کو دوبارہ ایک فعال ادارہ دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ایجوکیشن کے تمام اداروں کا استحکام ضروری ہے تاکہ میڈیکل کے طلبا کو ایڈونس سٹڈی میں سہولت حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشلسٹ کے لئے کورسز کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں