لاہور ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک ڈائریکٹر سمیت تین ملزمان بارہ روزہ

جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے نیب نے تینوں ملزمان جن میں محمد بلوچ، مراد اور شوکت حسین شامل ہیں کو گرفتار کر کے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:34

لاہور ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک ڈائریکٹر سمیت تین ملزمان بارہ روزہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) لاہور کی احتساب عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک ڈائریکٹر سمیت تین ملزمان کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے تینوں ملزمان جن میں محمد بلوچ، مراد اور شوکت حسین شامل ہیں کو گرفتار کر کے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو جن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے انکا تعلق 2003 سے ہے لیکن نیب نے بغیر کسی انکوائری کے ملزمان کو 2018 میں گرفتار کیا ہے حالانکہ نیب کو اس وقت کے پٹواری کو گرفتار کرنا چاہتے تھا جبکہ فرانزک ٹیسٹ میں بھی ملزمان کے دستخط کی تصدیق کروای گئی ہے۔

عدالت نے ملزمان کو 22 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں