زیر تعلیم خصوصی طالبعلوں سے داخلہ ،امتحانی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے رجسٹرار کونوٹس جاری

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:56

زیر تعلیم خصوصی طالبعلوں سے داخلہ ،امتحانی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے رجسٹرار کونوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے زیر تعلیم خصوصی طالبعلوں سے داخلہ اور امتحانی فیسوں کی وصولی کے خلاف درخواست پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے رجسٹرار کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عدالت میں چالبہ سدرہ سمیت متعدد درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالدنے دلائل دئیے۔ موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالجز اورپنجاب کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے خصوصی بچوں سے داخلہ فیس وصول نہیں کی جاتی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالجز داخلہ فیسیں غیر قانونی طور پر خصوصی طالبعلوں سیوصول کر رہے ہیں۔خصوصی طالبعلموں کو فیسوں میں رعائت نہ دینا آئین کے آرٹیکل پچیس کی خلاف ورزی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں