پاکستان اورآسٹریلیامابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان

اتوار 14 اکتوبر 2018 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیموں کے مابین (منگل ) کو ابو ظہبی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ابو ظہبی میں پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیموں کے مابین ہونے والے میچ میں اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دی جائے گی ۔ زخمی امام الحق کی جگہ اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد حفیظ کریں گے جبکہ آؤٹ آف فارم فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ میر حمزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں