مالی سال 2018-19کا آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ اصلاحی طرز کا ہو گا ،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا‘وزیر خزانہ پنجاب

بجٹ کا بیشتر رجحان گزشتہ حکومت کے جاری منصوبوں کی مالیاتی منصوبہ بندی و انتظامی امور کی بے ضابطگیوں کاخاتمہ ہو گا‘ ہاشم جواں بخت

پیر 15 اکتوبر 2018 16:02

مالی سال 2018-19کا آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ اصلاحی طرز کا ہو گا ،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا‘وزیر خزانہ پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2018-19کے آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ کابینہ سے منظوری کے بعد پنجاب کل (منگل ) اسمبلی میں پیش کیا جائیگا ،تحریک انصاف کے بجٹ کا مرکز سوشل سیکٹر ہو گا اور نئے منصوبوں کا انتخاب بھی اسی معیار پر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مالی سال 2018-19کا آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ اصلاحی طرز کا ہو گا ،بجٹ کا بیشتر رجحان گزشتہ حکومت کے جاری منصوبوں کی مالیاتی منصوبہ بندی و انتظامی امور کی بے ضابطگیوں کاخاتمہ ہو گا،صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بجٹ کا مرکز سوشل سیکٹر ہو گا اور نئے منصوبوں کا انتخاب بھی اسی معیار پر کیا جائے گا ،ان پٹ کی بجائے آٹ پٹ کو فوکس کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ صحت ،تعلیم، صنعت ، زراعت ،روز گار اور ماحول بجٹ کے ترجیحی شعبہ جات ہوں گے۔ٹیکس سسٹم میں اصلاحات اور کفایت شعاری کے نئے رجحانات بھی بجٹ کے مشتملات کا حصہ ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں